جان لیوا بیماریوں کی بڑی وجہ کیا ہے،؟ ڈاکٹر عفان قیصر نے بتادیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) ڈیلی پوائنٹ کے پلیٹ فارم سے فرخ شہباز وڑائچ کے شو میں پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈاکٹر عفان قیصر کاکہناہے کہ پاکستان کے لوگوں میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی بڑی وجہ حسد اور منفی سوچ کاہوناہے۔ ڈاکٹر عفان قیصر کا مزید کہنا تھا آ ج کل دل کے دورے ،شوگر،پیٹ بڑھنا ، کینسر سمیت دیگر بیماریاں عام ہوچکی ہیں ، ان تمام بیماریوں کے پیچھے ہماری منفی سوچ ہے اگر ہم دوسروں سے حسد کریں گے ، منفی سو چیں گے تو یہ تمام بیماریاں بڑھنا شروع ہوجائیں گیں۔ طب نبوی میں بھی ہے کہ حسد،کینا بغض اورمنفی سوچ سے انسان میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ان جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر انسان حسد، منفی سوچ اوربغض کرنا چھوڑ دے تو خطرناک قسم کی بیماریوں سے بچا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں