لاہور( ڈیلی پوائنٹ )افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز رحمن اللّٰہ گرباز اور سٹار آل رؤانڈر محمد نبی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ ہم پاکستان میں جاکر کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں ۔
افغانستان کے کھلاڑی رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی کاکہنا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔ محمد نبی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں۔
دونوں کھلاڑی کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مختلف ٹیموں میں کھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب رحمن اللّٰہ گرباز کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے، میں پی ایس ایل میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے