Women march sirf mardo sy nafrt krny ky liye ha rabia kalsom

عورت مارچ صرف مردوں اور ان سے نفرت کرنے تک محدود ہےاداکارہ رابعہ کلثوم

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ رابعہ کلثوم نے عورت مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں اور ان سے نفرت کرنے تک محدود ہے، ان کا پیغام ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جن کے لیے یہ ہے۔
حال ہی میں رابعہ کلثوم نے عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم پر کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فیمینزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا جا رہا ہے اور اسے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیمینزم بہت حساس موضوع ہے، مردوں کے بجائے عورتیں اس کو غلط طریقے سے پیش کررہی ہیں۔
رابعہ کلثوم نے کہا کہ فیمنزم ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جن کے لیے یہ ہے، اگر اندرون شہر کوئی آدمی ایک پلے کارڈ دیکھتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ’اپنا موزہ خود ڈھونڈو‘، یہ پلے کارڈ اسے کیا تاثر دے گا؟ آپ کو لگتا ہے کہ صحیح پیغام ان تک پہنچے گا یا جہاں فیمنزل کی بات جانی چاہیے کیا ایسے پلے کارڈز سے آپ کا پیغام ان لوگوں تک پہنچا؟
انہوں نے بتایا کہ اگر ان لوگوں کے پاس یہ بات پہنچی بھی گئی تو غلط طریقے سے گئی ہوگی، وہ مرد یہ پلے کارڈ دیکھ کر اپنی بیوی کو مزید تین بار مارے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے لیے کھانا بھی گرم کرتے ہیں اور بچے کو بھی دیکھتے ہیں، میں بھی ان کا کام کرتی ہوں، گھریلو تشدد پر بات کرنی چاہیے چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ عورت پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں