(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ یشمیرا جان نےشوبز کو خیر آباد کہہ دیا ہے. پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یشمیرا جان آج کل ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یشمیرا جان کی ہدایت کار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔یاسر نواز اس وائرل ویڈیو میں یشمیرا جان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ اداکارہ کا آخری ڈرامہ ہے کیونکہ ان کا نکاح ہو چُکا ہے۔
