لاہور(ڈیلی پوائنٹ)یوٹیوبر رجب بٹ کو شیر کا بچہ رکھنے پر عدالت نے ایک سال کی سزا سنا دی ہے. لاہورکی مقامی عدالت نےرجب بٹ کےخلاف غیرقانونی طورپرشیرکا بچہ رکھنے کےمقدمےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا،رجب بٹ ہر مہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ملزم رجب بٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا کہ انہوں نےاجازت اور لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھا ،عدالت نے فیصلے میں لکھا رجب بٹ ایک سال کے لیے کمیونٹی سروس کریں گےاورہرمہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنائے۔
ملزم نےکہا اپنی غلطی کا ادراک ہونے پرخود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں اگر پرمیشن آفیسر رجب بھٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کی اپ پابند ہوگا فیصلے پر عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے
