Zindgi ki bari galti kia

زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنی بیوی کو طلاق دینا تھی بل گیٹس

(ڈیلی پوائنٹ)بل گیٹس نے کہا ہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنی بیوی کو طلاق دینا تھی اور یہی ایک ایسا پچھتاوا ہے جس کبھی بھول نہیں سکوں گا. بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔
بل گیٹس نے کہا امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی، جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت ہوا جب ہم ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ میلنڈا پہلے ہی بل گیٹس سے اپنی طلاق کو ‘مشکل’ اور ‘تکلیف دہ’ کہہ چکی ہیں، بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی 27 سالہ شادی کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں