Zurtaj gul ky warnt griftari jari

سابق وزیر زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج مبشر حسن نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت کے مطابق زرتاج گل کئی بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں.جس کی وجہ سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے

اپنا تبصرہ لکھیں