لاہور (ڈیلی پوائنٹ ) افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے 12ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ اور ایف آئی اے نےتحقیقات شروع کر دی۔افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے ۔
نادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کیا جارہا ہے ۔تمام تر معاملے سے وزرات خارجہ کو بھی آگاہ کیا گیا جس کے بعد فوری کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں ۔