Election Commission, Senate, Elections

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کےعام انتخابات 3اپریل کو کرانے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےعام انتخابات 3اپریل کو کرانےفیصلہ کر لیا ۔ سینیٹ کی48نشستوں پر عام انتخابات 3اپریل کوہوں گے۔‏الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا‏۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ 3 اپریل کو سندھ،پنجاب سے بارہ،بارہ جبکہ اسلام آباد کے دو سینیٹرز کاانتخاب ہوگا ۔‏خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان سے گیارہ،گیارہ نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے ۔سینیٹ کے52سینیٹرز11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے۔ ‏پنجاب،سندھ کے 12،12جبکہ سابقہ فاٹا کے4سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔خیبرپختوانخواہ وبلوچستان کے 11،11جبکہ اسلام آباد کے2 سینیٹرز مدت پوری کر جائیں گے ۔25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کے چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں