بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کا اپنی شادی کی خبروں پر سخت ردعمل

(ڈیلی پوائنٹ) تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈ سے شادی کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کو رواں مہینے کے آخر میں اپنے بوائے فرینڈ، میتھیاس کے ساتھ شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تازہ انٹرویو میں تاپسی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی مرضی اور شرائط پر شادی کا فیصلہ کریں گی اور ان کی ذاتی زندگی کے متعلق کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گی۔
تاپسی نے کہا کہ میڈیا کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی پر دباؤ ڈالے، لیکن وہ اس پر عمل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ اداکارہ نے زندگی میں استحکام ایک سمجھدار مرد کے ساتھ حاصل ہوتا ہے اور اسے ایک لڑکے کی بجائے مرد کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں