(ڈیلی پوائنٹ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھانےکا اعلان کردیا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہےکہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ انسینٹو اسکیم فار سینیئر کا اعلان کرکےخوشی ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کو موجودہ میچ فیس میں 15 لاکھ (بھارتی) روپے اضافی ملیں گے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ اگر سیزن میں 9 ٹیسٹ میچز میں کوئی کھلاڑی 50 فیصد سےکم ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسکیم لاگو نہیں ہوگی، اگر کھلاڑی 5 یا 6 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 30 لاکھ بھارتی روپے فی میچ اضافی ملیں گے۔
سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے پر15 لاکھ روپےفی میچ ملیں گے، اگر کھلاڑی 7 یا زیادہ ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 45 لاکھ روپے فی میچ ملیں گے۔
جے شاہ نے مزید کہا کہ نان پلیئنگ ممبر کو ساڑھے 22 لاکھ بھارتی روپے فی میچ ملیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ رقم میں اضافہ کرنےکا مقصد ایتھلیٹس کو مستحکم کرنا ہے، نئی اسکیم 2022 اور 23 سےلاگو ہوگی۔