ا سلام آباد (ڈیلی پوائنٹ ) وفاقی حکومت نے سوئی گیس کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔
ذرائع کے مطابق، پابندی عائد ہونے سے ترقیاتی سکیمیں اور بحالی کے منصوبے ٹھپ ہو گئے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تمام ترقیاتی سکیموں پر کام روک دیا۔ اوگرا سے منظور ہونیوالے تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر کام بند کر دیا گیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگرا سے فنڈز کی منظوری بھی لے رکھی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں پائپ لائنز تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی روک دیا گیا۔ شہر میں متعدد علاقوں میں پائپ لائینز میں پانی جمع ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایس این جی پی ایل لاہور ریجن نے رواں سال ہزاروں میٹرز پائپ لائنوں کو تبدیل کرنا تھا۔