کراچی(ڈیلی پوائنٹ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2045ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214300روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028روپے کی کمی سے 183728 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازیں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔