لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سابق پولیس انسپکٹر اور ان کاؤنٹرا سپیشلسٹ عابد باکسرکی گرفتاری و فراری کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔
ذرائع کاکہناہے ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی آئی اے انسپکٹر وقاص الحسن بخاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔۔ایف آئی آر میں دہشت گردی، ڈکیتی کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کیں گئیں۔سی آئی اے نے عابد باکسر سابق پولیس انسپکٹر کو اشتہاریوں،بھتہ خوروں اور شوٹر ز کی پشت پناہی کرنے پر گھر پرچھاپہ مارا۔
سی آئی اے کے مطابق ۔ عابد باکسر نے چھاپے کے دوران پولیس اہلکار خالق حسین سے گن چھین کر فائرنگ کی ۔ جس سے پولیس اہلکار محفوظ رہے اور موقع سے فرار ہوگیا۔سی آئی اے نے دو ملازم حمید اللہ اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہے۔