عمران خان کے لیے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

عمران خان کے لیے عدالت سےخوشخبری آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کے لیے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی. عمران خان کی طرف سے جج ابو الحسنات کو درخواست دی گئی کہ عمران خان اپنے بچوں سے فون پر بات کرنا چاہتے ہیں عدالت نے عمران خان کو اس بات کی اجازت دے دی ہے۔
سماعت کے دوران جج ابو الحسنات نے حکومتی نمائندے سے پوچھا کہ کیا قانون ایسا کرنے کی اجازت دیتا جس پر معزز جج کو بتایا گیا کہ یہ عدالت پر ہے آیا کہ وہ اس کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے کہا کہ فون پر بات کرنے کے ایس او پیز ہم منگوا لیتے ہیں تا ہم کچھ دیر قبل جج ابو الحسنات نے عمران خان کو برطانیہ میں موجود ان کے بچوں سے بات کروانے کی اجازت دی ہے اور جیل انتظامیہ کو اس بات پر پابند کیا ہے کہ وہ عمران خان کو ان کے بچوں سے فون پر رابطہ کروانے میں مدد فراہم کریں۔
عدالت میں یہ درخواست بھی رکھی گئی کہ عمران خان کو گھر کا پکا کھانا کھانے کی اجازت بھی دی جائے جس پر عدالت کا موقف تھا کہ یہ ممکن نہیں لگ رہا کیونکہ عمران خان کے لیے کھانا باہر سے آئے اور اس کھانے میں کسی چیز کی ملاوٹ کر دی جائے تو آپ اس کی ذمہ داری کس پر عائد کریں گئے؟ اگر جیل انتظامیہ کی طرف سے کھانے میں کوئی لاپراہی ہوتی ہے تو یقیناجیل انتظامیہ ہی اس سب کی ذمہ وار ہے اس لیے کھانے کی درخواست پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں