میرا تھون میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے کار حادثے میں جاں بحق

ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانے والے کیلون حادثے میں جاں بحق

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانے والے کینیا کے ایتھلیٹ کیلون کپٹم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ کیلون کپٹم سمیت ان کے کوچ 36 سالہ گرویس ہیکیزمانہ اور ایک اور شخص اتوار کی رات کو گاڑی میں جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
کیلون اور ان کے کوچ گرویس ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ تیسرا شخص زندہ بچ گیا جسے سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا گاڑی بے قابو ہونے کے بعد درخت سے ٹکرائی۔
واضح رہے کہ کیلون کپٹم لندن میراتھون کے بھی فاتح تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں