پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضہ ادا کرے گا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹر، شین واٹسن، کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے شین واٹسن کے تمام مطالبات پورے کرنے کے لیے تیار ہے۔ واٹسن کو ہر سال 20 لاکھ ڈالر کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اگر یہ معاہدہ منظور ہوتا ہے، تو واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ والے ہیڈ کوچ بن جائیں گے، جن کی ماہانہ تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ہوگی۔
پی سی بی کا منصوبہ ہے کہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے ہیڈ کوچ کا تقرری دی جائے، اور واٹسن کی تقرری کا اعلان بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد کیا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کی کوچنگ کرنا واٹسن کے لیے پہلا موقع ہوگا، اور اس سیریز کا شیڈول اگلے ہفتے متوقع ہے۔
واٹسن 2016 میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ ہیڈ کوچ کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔ ان کی کرکٹ کیریئر میں 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل، اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں