پاک سری لنکا میچ میں کئی ریکارڈ بن گئے

پاک سری لنکا میچ میں کئی ریکارڈ بن گئے

نیو دہلی (ڈیلی پوائنٹ )راجیو گاندگی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی کئی ریکارڈ بن گئے۔کہا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد ایسی ٹیم ہے جو کچھ بھی کر سکتی ہے جیتا ہوا میچ ہار اور ہارا ہوا میچ جیت سکتی ہے۔یہی حالات کل کے ہونے والے پاک سری لنکا میچ میں ہوا ۔کل میچ میں پاکستانی ٹیم نے کئی ریکارڈ بنائے ۔ جن میں پہلا ریکارڈ تو یہ تھا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ٹیم اتنے بڑے سکور کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی سری لنکا نے جو 344رنزکا پہاڑ کھڑا کیا جس کو پاکستانی ٹیم نے محض 10 بال پہلے ہی حاصل کر لیا۔اگلا ریکارڈ اس وقت بنا جب انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں آج تک دو یا تین سے زائد ایک ہی میچ میں سنچریاں نہیں بن سکی لیکن پاک سری لنکا میچ میں لگاتار 4 سنچریاں بنائی گئی دو سری لنکا ٹیم اور دو ہی پاکستان نے جو تاریخ میں آج تک نہ ہوا۔اگلا کارنامہ اس وقت ہوا جب فخر کی جگہ عبد اللہ شفیق کو کھلایا گیا یہ پی سی بی کا اچھا فیصلہ ثابت ہوا اور عبداللہ شفیق نے پہلے ہی میچ میں 100 سکور کیا اور پہلے پاکستانی بن گئے جنھوں نے اپنے پہلے میچ میں ورلڈ کپ کے دوران 113 رنز بنائے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بہترین ثابت ہوا ۔ پاکستانی باؤلنگ اٹیک سری لنکا کے لیے موثر نہ ہوا اور پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت سری لنکا 344 رنز بنانے میں کامیاب ہو گی۔
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ درست ثابت نہ ہوئی امام الحق 16 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ بعد میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین پارٹرنشپ کی اور پاکستان کو جیت کی جانب گامزن کروایا۔عبداللہ شفیق نے 113 اور محمد رضوان نے 131 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ یاد رہے کہ آج تک پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں 265 رنز سے زائد سکور کا تعاقب نہ کر سکی ۔اسی میچ میں امام الحق نے اپنے کیرئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔پاکستان کا اگلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں