لاہور(ڈیلی پوائنٹ): آج صبح 11 بجے، پنجاب اسمبلی کا بجٹ کی منظوری کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں حکومت مختصر بجٹ کی منظوری کے لیے آگے بڑھے گی، جس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ضمنی بجٹ کی تشہیر کریں گے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ اور گزشتہ نو ماہ کے بجٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اسپیکر ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے.