پی پی 100 سے دوبارہ گنتی میں خان بہادر ڈوگر کامیاب قرار

(ڈیلی پوائنٹ)مسلم لیگ نواز کے امیدوار خان بہادر ڈوگر کو فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست حاصل ہو گئی ہے۔ فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں خان بہادر ڈوگر ن لیگ کے امیدوار عمیر وصی ظفر کے مقابلے میں کامیاب ہوئے۔
عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر نے 3865 ووٹوں کی برتری حاصل کی تھی، تاہم ن لیگی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائی، جس پر الیکشن کمیشن نے حکم دیا۔
ابتدائی نتائج میں عمیر وصی چوہدری 48,298 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ن لیگی امیدوار خان بہادر ڈوگر نے 44,433 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا جس میں خان بہادر ڈوگر نے 4700 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ الیکشن کمیشن نے 17 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں