ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر صوبائی وزرا، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ایران کے صدر آج لاہور میں آدھا دن گزاریں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہوں گے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں ایک روز قیام کریں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی جس کے بعد وہ کل واپس روانہ ہوں گے۔لاہور اور کراچی کے دورے کے موقع پر دونوں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جہاں کل اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایرانی صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ ان کی صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں