sb sy zyada karobar krny waly adakar

2023 میں سب سے زیادہ کاروبارکرنے والے اداکار

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)2023 میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے اداکار کون سے ہیں ؟ایٹلی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’جوان‘‘ عالمی باکس آفس پر اب تک 950کروڑ روپے کما چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 5 اداکار کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
سنی دیول: اس فہرست میں سنی دیول5 ویں مقام پرہیں۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’غدر۔2‘‘ نے کل 520کروڑ روپے کی کمائی ہے۔ سنی دیول اس فہرست میں مزید اوپر آسکتے ہیں اگر ان کی اگلی فلم ’’ با پ‘‘ باکس آفس پر اچھی کمائی کرے۔
سلمان خان : 2015 ء میں سلما ن خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ہندوستان میں مجموعی طور پر 530ء50کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فہرست میں سلمان خان چوتھے مقام پر ہیں۔
رنویر سنگھ : 2018ء میں رنویر سنگھ کی دو فلمیں’’ پدماوت‘‘ اور’ ’سمبا‘‘ نے ہندوستان میں مجموعی طور 546ء46 کروڑ روپے کمائے تھے ۔ اس فہرست میں رنویر سنگھ بطور نوجوان اداکار تیسرے نمبر پر ہیں۔
اکشے کمار: اس فہرست میں دوسرے مقام پر اکشے کمار ہیں۔ 2019ء میں ان کی 4فلمیں ’’کیسری‘‘ ، ’’مشن منگل‘‘ ، ’’ہاؤ س فل 4‘‘ اور ’’گڈ نیوز‘‘ ریلیز ہوئی تھیں۔ ان فلموں نے ہندوستان میں مجموعی طور پر 757ء13 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
شاہ رخ خان: 2023ء میں شاہ رخ خان نے 5؍ سال بعد اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کے ساتھ واپسی کی جس نے ہندوستان میں کل 543کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ ’’جوان‘‘ اب تک 527 کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان ایک سال میں سب سے زیادہ کاروبار ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں