لاہور(ڈیلی پوائنٹ )آنے والا سال 2024 دنیا بھر کیلئے ایک یادگار سال ثابت ہوگا کیونکہ اس سال دنیا بھر کے کئی ممالک میں انتخابات ہوں گے اور 2024 میں انتخابات کی تاریخ رقم ہوگی۔
سال 2024 میں پہلی بار دنیا بھر میں 76 ممالک کے 4 ارب سے زیادہ عوام ایک ہی سال میں پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کریں گے۔
جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والا انتخابات کا سلسلہ بنگلا دیش، پاکستان، انڈونیشیا، روس، بھارت اور برطانیہ سے ہوتا ہوا امریکا کے صدارتی انتخابات تک جائے گا۔
آئندہ سال یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بھی نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے نزدیک آئندہ آنے والا سال بہت اہم ہو گا کیونکہ اس میں پاکستان اور بھارت کے عام انتخابات ہوگے۔ جس میں دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی یکسر تبدیل ہو سکتی ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایک سابق سپر پاور روس میں بھی عام انتخابات ہوگے یاد رہے کہ تقریبا دہائی سے زائد سالوں تک روسی صدر پیوٹن کی حکومت رہی ہے۔موجودہ سپر پاور امریکہ میں بھی عام انتخابات ہوگے جس میں جوبائڈن اور ممکنہ طور پر ٹرمپ مدمقابل ہوگے۔