برسبین(ڈیلی پوائنٹ)ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کرنے والے شمر جوزف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ونڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کردیا۔
Almost 27 years since a Test victory in Australia! What a finish!👏🏿#AUSvWI #MenInMaroon pic.twitter.com/5tVMIjLt1l
— Windies Cricket (@windiescricket) January 28, 2024
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شمر جوزف نے برسبین میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 8 سے کامیابی دلائی۔
ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گزشتہ روز مچل اسٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
216 کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 پر ڈھیر ہوگئی اور فاسٹ فاؤلر نے ویسٹ انڈیز کو 1997 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی جیت دلادی۔