3fut ka doctor ban gya

تین فٹ کے نوجوان نے پستہ قد کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلی

گجرات(ڈیلی پوائنٹ)کچھ کرنے کی لگن کو بھارتی نوجوان نے سچ کر دیکھایا، بھارت میں تین فٹ کے نوجوان نے پستہ قد کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
میڈیکل کونسل آف انڈیا نے تین فٹ کے گنیش برایا کو ایم بی بی ایس میں داخلے سے نہ صرف روکا بلکہ نا اہل بھی قرار دیا۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کہا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے گنیش ایمرجنسی کیسز نہیں سنبھال سکتے جس کی وجہ سے انھیں نا اہل قرار دیا گیا۔
نا اہلی کے باوجود گنیش نےہمت نہیں ہاری، اپنے خواب پورا کرنے کے لیے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد طلب کی۔گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انکے عزم میں کمی نہیں آئی۔
انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جہاں سے گنیش برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔گنیش برایا ایم بی بی ایس کے بعد بھاو نگر کے سر- ٹی اسپتال میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریض مجھے دیکھ کر چونک جاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پھر وہ مجھے اپنے ڈاکٹر کے طور پر قبول کرلیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں