4 سال کے بعد آپ سے بات کرنے کا موقع دیا گیا

4 سال کے بعد آپ سے بات کرنے کا موقع دیا گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) 4 سال کے بعد آپ سے بات کرنے کا موقع مل رہا ہے مجھے اس کام کی سزا دی گئی جو میں نے کبھی کیے ہی نہیں۔ میری خدمات کے بدلے میں
میرے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا گیا۔جیل میں تھا تب میں نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ میری بیمار بیوی سے فون پر بات ہی کرا دو مگر افسوس 3 بار بننے والے وزیر اعظم کو صاف انکار کر دیا گیا ۔
اس کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ میری پیاری بیگم کلثوم اس دنیا میں نہیں رہی۔میں نے کیا جرم کیا مجھے کیوں نکالا ؟ کیوں ملک کی ترقی کا راستہ روکا گیا؟ نواز شریف نے کہا 2017 میں ملک کی ترقی اس قدر تھی کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کیا۔ 2013 میں بجلی کی کمی ہم نے تو نہیں کی تھی ہم نے بجلی کی پیداوار بڑھائی۔ملک میں ڈالر میرے دور میں 104 تک تھا آج ناکا م لوگوں کی وجہ سے ڈالر 300 ہو گیا۔
پیٹرول کی قیمت میرے دور میں 100 سے بھی کم تھی آج 280 پر ہے۔ بجلی کی قیمت میرے دور میں دیکھ لیں اور آج دیکھ لیں۔ میری بیٹی مریم کو میری آنکھوں کے سامنے ہتکڑی لگائی گئ میرے لیے وہ دن کبھی نہیں بھولے گا۔ شہباز شریف کو پکڑا گیا میرے بیٹؤں کو اندر کیا گیا آخر کیا ملا یہ سب کر کے؟ ہمیں جیلوں میں ڈالا رانا ثنا ء اللہ کو سزائے موت دینے کے چکرو میں تھے۔یہ سب کر کے کیا ملک کو ترقی مل گئی؟ میں اللہ کی مدد سے دوبارہ اس ملک کی خدمت کروں گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور سب کو مل کر اتحاد پیدا کر کے ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا ۔ آج آپ کو دیکھ کر اپنے سب دکھ درد بھول گیا ہوں میرا جذبہ آج بھی عروج پر ہے۔اپنی تقریر میں نواز شریف نے بہت سے اشعار بھی سنائے۔
نواز شریف نے جذبات میں کہا کہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کو ختم کرنا ہو گا۔ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے کشکول کو توڑنا ہو گا۔ ہمیں اپنی ذراعت کو بڑھانا ہے۔ صنعت کی پیدوار کو بھی بڑھانا ہے۔نواز شریف کو اس قدر پریشر تھا مگر اس کے باوجود ملک کو ایٹمی طاقت بنایا مجھے آفر دی گئی ایٹمی دھماکے نہ کرو ہم سے 5 ارب ڈالر لے لو۔
نواز شریف نے فلسطین کے لیے بھی دعا کی ان کا کہنا تھا کہ دنیا فلسطین پر ظلم نہ کریں مل کر بیٹھے اور اس مسئلے کا حل نکالے۔
اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نواز شریف نے جلسے کے اختتام پر دعا کروائی۔
مزید پڑھیںhttps://dailypointpk.com/shahbaz-mulk-m-khushali/
آج نواز شریف نہیں ملک میں خوشحالی آئی

اپنا تبصرہ لکھیں