خواتین امیدواروں کی انتخابی مہم کیخلاف4سو علماء کافتویٰ

پشاور(ڈیلی پوائنٹ )کوہستان کے علماء کے ایک گروپ نے خواتین امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا۔
مدرسے کے سربراہ مفتی گل شہزادہ نے ضلع بالائی کوہستان کے علاقے کندیا میں علماء کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ’خواتین کا گھر گھر جا کر ووٹ مانگنا شریعت کے خلاف ہے‘۔
خواتین کی انتخابی مہم کے خلاف فتویٰ 30 مجاز مذہبی اسکالرز نے جاری کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے مفتی گل شہزادہ کے اس فتوے کی تائید کی۔
اجلاس میں کوہستان کے علاقے سے تقریباً 400 علماء بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ کوہستان میں پہلی بار تین خواتین انتخابی میدان میں اتری ہیں، جن میں سے دو پی ٹی آئی کی اور ایک آزاد امیدوار ہے۔
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 31 سے پی ٹی آئی امیدوار تہمینہ فہیم، پی کے 33 کولائی پالس سے پی ٹی آئی امیدوار مومنہ باسط اور آزاد امیدوار سنایا سبیل الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں