55sala khaton ka 17 bacha paida ho gia

55سال کی خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

بھارت(ڈیلی پوائنٹ)حیران کن طور پر 55سال کی خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے.راجستھان کے ضلع اُدے پور میں 55 سالہ خاتون ریکھا جو کہ کاورا رام کی بیوی ہے، نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُدے پور کے لیلواس گاؤں کے رہائشی ریکھا اور کاورا رام کے 5 بچے (4 بیٹے اور ایک بیٹی) پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئے تھے ۔اب ان کے 12 بچے زندہ ہیں جن 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔کاورا رام کے مطابق ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ان بچوں کے بھی بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں