(ڈیلی پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 6 رکنی کابینہ توانائی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس کابینہ توانائی کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاور ،پیٹرولیم اور منصوبہ بندی کے وزراء بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہونگے۔