اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)8فروری کو انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا سکندر راجہ. چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کے تمام امکانات کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
سکندر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے، پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، اگر انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آف لائن کام کرے گا۔
واضح رہے کہ سکندر نے کل (جمعرات) الیکشن کمیشن آفس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی تھی۔