انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے عدالت میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جب تک لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے ویڈیو لنک ٹرائل پر فیصلہ نہیں آ جاتا، ٹرائل روکا جائے۔ تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، جبکہ آٹھ گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں