اعزاز سید نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

9مئی کا واقعہ ہوا اسٹیبلشمنٹ نے اپنا ذہن بنا لیاتھا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)9 مئی کے واقعے کے بعد ملٹری نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ انھوں نے آگے کیا کرنا ہے۔فیض حمید ایک بڑا منصوبہ بنا چکے تھے۔کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اس وقت عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے ذمہ وار خود عمران خان ہیں۔سینئر صحافی اعزاز سید نے یہ تمام باتیں معروف اینکر پرسن فرخ شہباز کے پوڈ کاسٹ  فرخ وڑائچ شومیں کہی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کا ایک بڑا طبقہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ سیاست سے دور ہی رہے۔
اعزاز سید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سمجھتے ہیں مجھے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مسئلہ ہے جبکہ میں فوج کے غلط اقدامات پر تنقید کرتا ہوں جو بطور صحافی میرا حق ہے۔فوج کے کئی آفیسر نے میری تعریف کی کہ آپ جرنیلوں سے عمدہ سوال کرتے ہیں۔ فوج پر تنقید کی وجہ سے بہت سے مسائل کا مجھے سامنا کرنا پڑا مگر ہار نہیں مانی . پورا پروگرام آپ دیکھ سکتے ہیں فرخ وڑائچ شو  کے یوٹیوب چینل پر

اپنا تبصرہ لکھیں