پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کےعمل کاآغاز کرنے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ قانون سازی کےعمل کاآغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قانون سازی کیلئےحکومت اور اپوزیشن پر مشتمل 12رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ قانون سازی کے لئے قائم کمیٹی کو سپیشل کمیٹی ون کا نام دیا گیا ہے۔
کمیٹی پنجاب اسمبلی سے بھجوائے گئے مسودہ کے مطابق قانون منظور کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی قانون سازی کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔
کمیٹی پہلے مرحلہ میں 6آرڈنینس کو اسمبلی سے منظور کرانے کا جائزہ لے گی۔ قانون سازی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین خرم خان ورک ہوں گے۔ خالد محمود ،منور حسین،ارشد ملک ،اسامہ لغاری ،بلال یاسین کمیٹی رکن ہونگے. اس کے علاوہ مرتضی اقبال،قاسم ندیم،حسن زکا ،سارہ احمد اور سلمی بٹ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ قانون سازی کےلئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں