ichra waqia 2mulzman ko raha kr dia gia

اچھرہ واقعہ2ملزمان کو رہا کر دیا گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)اچھرہ واقعہ2ملزمان کو رہا کر دیا گیا .انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عربی خطاطی والا لباس پہننے کی بناء پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں۔
پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا۔تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے۔ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی کے بروقت اقدام نے خاتون کو مجمع سے بچایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں