Pak iran gas paip line mansoba America ka jawab b a gia

پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبےپر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

امریکہ(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کے بیان کا اعادہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
ان خیالات کا اظہار میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے جواب میں کیا۔ استفسار کیا گیا کہ ڈونلڈ لو نے واضح طور پر کہا تھا کہ امریکہ، پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پر کام شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اسکے باوجود پاکستان کچھ قانونی اداروں سے اس پروجیکٹ پر مشورہ کر رہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس صورت میں کیا امریکہ پاکستان کو کسی پابندی پر چھوٹ دے سکتا ہے یا نہیں ؟ ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں کسی بھی ممکنہ پابندی کی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا لیکن ہمیشہ سب کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلئے ہر ایک کو اس پر احتیاط کا مشورہ دیں گے۔ خیال رہے کہ منگل کو پاکستانی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں سے استثنیٰ مانگیں گے، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں