لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے،ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی۔ججزکومشکوک خط ملنےکاسلسلہ نہ رکا،جج کو بھیجنےوالےکا نام محمدفاضل ولد منظورعلی شاہ درج کیا گیا ہے،خطکو جسٹس علی باقر نجفی کے سیکرٹری نے وصول کیا،جسے سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد سمیت مجموعی طور پر لاہور ہائیکورٹ کےچھ ججزکو مشکوک خط موصول ہوچکے، جن میں جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں، کئی خطوط کےساتھ پاؤڈر بھی موجود تھا جن کا فرانزک کرا لیا گیا
پولیس کا کہنا ہےکہ تمام خطوط پر تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔