Pti ny election ka boycott kr dia

پی ٹی آئی کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی سیاسی و کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی سکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈیپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں