(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سکول بحالی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبے کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے ڈیڑھ سو ارب درکار ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا پلان بنا کر بھیج دیا ہے۔
سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کی جایے گی۔ اس کے علاوہ سکولوں میں موجودہ کلاس رومز کو پہلے سے بہتر بنایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پلان کی حتمی منظوری دیں گیں ۔پلان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرکے پروگرام کا آغاز رواں سال کیا جائے گا۔