کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ )بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 حب پر دوبارہ پولنگ روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے حکم دے دیا۔
عدالت نے سردار صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کی اور پی بی 21 حب میں الیکشن کمیشن کے احکامات پر دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے تمام احکامات معطل کردیے اور سردار صالح بھوتانی کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کےلیے منظور کرلیا۔
عدالت میں صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی، سماعت 24 اپریل تک ملتوی کی گئی ہے۔