18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحانات کینسل

پشاور( ڈیلی پوائنٹ )حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں فیصل ترکئی نے کہا کہ کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے، جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بورڈز امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائیں، امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں، جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہو وہاں ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
ان کا میزد کہنا تھا کہ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے، امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں