(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب میں سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے۔ پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں گے۔ پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کئے بغیر میواکی جنگل بنایا جائے گا۔ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے کوڑا دان نصب کئے جائیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہوں گی۔