اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔بدر شہباز کی تقرری کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز کی تقرری کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بدر شہباز سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بد ر شہباز مسلم لیگ ن سیکٹری اطلاعات کے عہدے پر بھی کام کر ہے ہیں.