محکمہ داخلہ کا موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند رکھنے کافیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )محکمہ داخلہ نے ضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کر دی۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 21 اپریل کو 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔ لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔
خط کے متن کے مطابق امن و امان کے لیے تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفر وال اور بھکر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ صادق آباد، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔
خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں