پنجاب حکومت کاسرکاری اساتذہ کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اساتذہ کو الیکٹر ک بائیک دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 15 ہزار سرکاری ملازمین کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے الیکٹرک بائیک چلا کر معائنہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی،دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزید 5،5ہزار بائیکس دی جائیں گی،پٹرول مہنگا ہونے سے اساتذہ کو سکول آنے جانے میں مشکلات ہیں،الیکٹرک بائیک ملنے سے کرایوں سے جان چھوٹ جائے گی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بائیک اساتذہ کیلئے 100 فیصد سود مند ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد الیکٹرک بائیکس تقسیم ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں