’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ، پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے 5 بڑے شہروں میں 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اقدامات کا حکم دیا جبکہ نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں پروجیکٹ کی جلد تکمیل پر زور دیا گیا اور وزیراعلیٰ نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں