عمران خان کی ملک گیر احتجاج کی کال،راولپنڈی میں بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر لیاقت باغ، مری روڈ اور چاندنی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق وفاقی کوپی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ ملک گیر احتجاج اورریلیوں کے اعلان کے بعد امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کاخدشہ ہے ،اس وجہ سے وفاقی دارالحکومت سمیت جڑواں شہروں کے اہم مقامات پر حکومت نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کاحکم دے دیا۔
پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرے کا مقام تبدیل کر کے پیرو دھائی منتقل کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سید پور روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں