(ڈیلی پوائنٹ) ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ، پنجاب حکومت نےفیسوں کی مد میں پارٹنرسکولوں کو 3 ماہ سے ادائیگیاں نہ کیں.تین ماہ سے ادائیگیاں نہ ملنے کے باعث پیف سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ بجلی ، گیس سمیت یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی محال،اساتذہ و سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں۔
پارٹنر سکولز بند ہونے سے 27 لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ شیخ ارشد اٹارا نے کہا کہ بروقت ادائیگیاں نہ کی گئیں تو 3 لاکھ اساتذہ بیروزگار ہوجائیں گے۔ پروگریسو پرائیویٹ سکولز نے کہا کہحکومت پنجاب کی جانب سے ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔