میپکو کابغیر رشوت کے تاریں ٹھیک کرنے سےانکار،سپارکنگ سے لاکھوں روپے کی تیار کھڑی گندم جل کرخاکستر

ملتان( ڈیلی پوائنٹ) وہاڑی کے نواحی گاؤں کوٹ سادات میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے اہلکاروں نے رشوت کے بغیر تاریں ٹھیک کرنے سے انکار کیا تو مقامی کسان کا گندم کا مثالی پلاٹ جل گیا۔
حاجی اصغر علی خلجی نے آٹھ ایکڑ کے رقبے پر گندم کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ ان کی اس فصل کو مثالی پلاٹ کا درجہ دیا گیا تھا کیونکہ اس پر بہت زیادہ محنت کی گئی تھی اور پورے علاقے میں یہ پلاٹ سب سے بہترین تھا۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس پلاٹ کی اوسط 70 سے 80 من فی ایکڑ تک آسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 40 سے 50 من کے درمیان ہوتی ہے۔ دور دور سے لوگ اس فصل کو دیکھنے کیلئے آتے تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں