(ڈیلی پوائنٹ)تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات ختم ہو گئے ہیں. شیرافضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کرنے کی منظوری دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کااجلاس،ممبران کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بارے آگاہ کیاگیا۔بیرسٹر گوہر علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے حتمی مشاورت کی ہے مشاورت کے بعد شیر افضل مروت کے بطور چیئرمین پی اے سی نام کی منظوری دی ہے ۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی برسٹر گوہر خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال زیر غور آئے ،اجلاس میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس پر بریفنگ دی گئی
چیئرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات پر ممبران کو آگاہ کیاگیا جبکہ پنجاب میں کسانوں کے مسائل پر غور کیا گیا اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے