Bit coin ki qeemat mien kami

بٹ کوائن ایک بار پھر کریش، قیمت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ

(ڈیلی پوائنٹ)دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں دوبارہ بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔رواں ماہ کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں مجموعی طور پر 16 فیصد کمی ہوگئی ہے اور صرف گزشتہ روز بٹ کوائن کی قدر میں تقریباً 6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے شرح سود کے حوالے سے امریکی فیڈرل ریزرو کے اعلان کے بعد کے کرپٹو کرنسیوں سے سرمایہ واپس نکالنا شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں رواں سال فروری میں 70 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ دن 57 ہزار ڈالر کی سطح پر دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں